مریدکے (صباح نیوز)مریدکے کے گاؤں لبان گڑی میں دیرنیہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عدیل مسیح اور احمد کے نام سے ہوئی۔ قتل ہونیوالے عدیل اور احمد دوست تھے۔ پولیس کے مطابق احمداورعدیل ننگل بچھرسے گاؤں لبان گڑی جارہے تھے کہ راستے میں دشمن گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نے موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کردی ،واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے تلاش شروع کردی۔دوہرے قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔