جماعت اسلامی کابجلی کی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ میں اضافے کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج

کوئٹہ(صباح نیوز)  جماعت اسلامی کابجلی قیمتوں میں ولوڈشیڈنگ میں اضافے کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج ،کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں بجلی قیمتوں اورلوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں مظاہرے ،احتجاجی ریلیاں اورجلسوں کا انعقادکیا گیا ۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کلب کے سامنے امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں ”احتجاجی مظاہرہ”منعقدکیا گیا مظاہرین نے حکومتی اقدامات ،معشیت آئی ایم ایف کے حوالے کرنے ،بدعنوانی ،قیمتوں ولوڈشیڈنگ میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر امیر ضلع حافظ نورعلی ،عبدالحلیم حماس ،عبدالمجید سربازی ،ارشدخان یوسفزئی ،مولانا محمد ہاشم صدیقی ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے بجلی لوڈشیڈنگ وقیمتیں فوری کم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 52ڈگری سینٹی گریڈ سخت گرمی میں بدترین اٹھارہ بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام معیشت نظام زندگی تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ہر طرف مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ اور مشکلات کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔حکومتی سطح پر سادگی وقناعت کے بجائے مفت خوری شاہ خرچیاں عروج پر ہیں۔جماعت اسلامی بجلی لوڈشیڈنگ ،قیمتوں میں اضافے اور آئی ایم ایف کے بجٹ کے خلا ف ہر فورم پر احتجاج کریگی ۔بلوچستان بھر میں احتجاجی تقاریب سے مقررین نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کی زراعت بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے زراعت ومعیشت کی ترقی کیلئے حکومت زمینداروں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کیساتھ بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دے دیں سخت گرمی میں اٹھارہ گیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال تعلیمی اداروں سمیت ہر طبقہ پریشان ومشکل میں ہے مہنگائی عروج پر بجلی ناپید جبکہ بجلی کے بلزہزاروںلاکھوں میں آرہے ہیں جس کی سے سب پریشان ہیں۔ حکومت بلوچستان کے عوام کو روزگار ،سفر ،علاج کی جدید ومعیاری سہولتیں فراہم کریں جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر احتجاج کریگی ۔معیشت کو تباہ کرنے کیلئے بجٹ کو عوام دشمن بناکرآئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔غریبوں پر ٹیکسز،بجلی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر مہنگائی وغریبوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے غربت بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔حکومتی لوٹ مار ،آئی ایم ایف کی ہدایات ،بدعنوانی اورلوٹ مارکی وجہ سے گرمیوں میں عوام کو بجلی میسر نہیں اور سردیوں میں گیس ناپیدہیں سرمایہ داروں کو ہرسہولت میسر غرباء ومساکین نان شبینہ کے محتاج ہیں جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم ہر آوازبلند کر رہی ہے ۔نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکر نے کہاکہ بجلی بلوں میں بدترین اضافہ،مہنگائی ،گیس ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں بدترین اضافے کے خلاف جما عت اسلامی عوام کو منظم کرکے بھر پوراحتجاج کررہی ہے ۔بجلی قیمتوں میں اضافہ ، ٹیکسز،مہنگائی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی بے روزگاری ،بجلی گیس اورخوردنی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشااضافے سے اہل بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہیں۔سودی بجٹ دیکرحکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا مستقبل غلام بنادیابدعنوانی ،مفت خوری ،لوٹ مار ختم کرنے کے بجائے مہنگائی ،بجلی گیس مہنگاکرنے اور ٹیکسزبڑھانے کا سلسلہ کب رکھے گا ۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے مسلم باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک پر کئی دہائیوں سے آئی ایم ایف کے خلاف مسلط ہیں۔جماعت اسلامی ان غلاموں کے خلاف میدان عمل میں جدوجہد کر رہی ہے عوام کو ان لٹیروں کے خلاف منظم کرکے بھر پور تحریک چلائیں گے ۔ حکمران خود مالامال جبکہ عوام بدحال وپریشان ہیں عوام کیلئے ملک دیوالیہ جبکہ حکمران طبقہ اب بھی شاہ خرچیوں ،مفت خوری اوربدعنوانی میں مصروف ہیں۔وفاق کو بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔بلوچستان کے نوجوان بے روزگار،عوام غربت کے بروزگاری کا شکار ہیں سرحدی تجارتی،کاروبار پر پابندی لگائی گئی ہیں چیک پوسٹوں پر عوام کو سیکورٹی دینے کے بجائے غنڈہ ٹیکس لیا جارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے نہتے معصوم عوام بدترین مہنگائی ،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی وسودی نظام میں مبتلا کر کے معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے آئی ایم ایف کے معاشی ٹیم نے ملک کی معیشت وتجارت اور عوام کا بیڑہ غرق کر دیاہے ۔ترقی وعوام کے نام پر قرضوں پرقرضے لیے جارہے ہیں سودی پر سوددیا جارہا ہے عوام کی حالت روزبروزخراب ہورہی ہے ۔جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کررہی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہدمیں ساتھ دیں۔