امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر آج مہنگائی بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بلوچستان بھر میں مظاہرے ہونگے۔عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی بلوں میں بدترین اضافہ،مہنگائی ،گیس ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں بدترین اضافے کے خلاف جما عت اسلامی عوام کو منظم کرکے بھر پوراحتجاج کررہی ہے آج ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بجلی قیمتوں میں اضافہ ، ٹیکسز،مہنگائی کے خلاف احتجاج کوئٹہ میں مظاہر ہ ہوگا بے روزگاری ،بجلی گیس اورخوردنی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشااضافے سے اہل بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہیں۔سودی بجٹ دیکرحکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا مستقبل غلام بنادیابدعنوانی ،مفت خوری ،لوٹ مار ختم کرنے کے بجائے مہنگائی ،بجلی گیس مہنگاکرنے اور ٹیکسزبڑھانے کا سلسلہ کب رکھے گا ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے امرائے اضلاع کو مہنگائی وبجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج کے یوم احتجاج کوکامیاب بنانے کی ہدایت اورور کارکنان سے احتجاجی پروگرامزمیں شرکت کی استدعا کی ہے ۔تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزپر احتجاجی پروگرامات ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک پر کئی دہائیوں سے آئی ایم ایف کے خلاف مسلط ہیں۔جماعت اسلامی ان غلاموں کے خلاف میدان عمل میں جدوجہد کر رہی ہے عوام کو ان لٹیروں کے خلاف منظم کرکے بھر پور تحریک چلائیں گے ۔ حکمران خود مالامال جبکہ عوام بدحال وپریشان ہیں عوام کیلئے ملک دیوالیہ جبکہ حکمران طبقہ اب بھی شاہ خرچیوں ،مفت خوری اوربدعنوانی میں مصروف ہیں۔وفاق کو بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔بلوچستان کے نوجوان بے روزگار،عوام غربت کے بروزگاری کا شکار ہیں سرحدی تجارتی،کاروبار پر پابندی لگائی گئی ہیں چیک پوسٹوں پر عوام کو سیکورٹی دینے کے بجائے غنڈہ ٹیکس لیا جارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے نہتے معصوم عوام بدترین مہنگائی ،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی وسودی نظام میں مبتلا کر کے معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے آئی ایم ایف کے معاشی ٹیم نے ملک کی معیشت وتجارت اور عوام کا بیڑہ غرق کر دیاہے ۔ترقی وعوام کے نام پر قرضوں پرقرضے لیے جارہے ہیں سودی پر سوددیا جارہا ہے عوام کی حالت روزبروزخراب ہورہی ہے ۔جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کررہی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہدمیں ساتھ دیں