ہاڑی گہل ،میرہ( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 50ہزار نوجوانوں کو بنوقابل طرزپر جدید ٹیکنالوجی سیکھاکر معاشرے کا مفید شہری بنائے گی،نوجوانوں کے حقوق کے لیے حکومت کے جبڑے توڑنے بھی پڑے تو گریز نہیں کریںگے،سیاسی ٹھگوںسے عوام کی گردنیں آزاد کرائیںگے،نریندرمودی کو شکست دے کر کشمیرآزاد کرائیںگے،
ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی یونین کونسل کفل گڑھ کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاا س موقع پر سابق ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل جگلڑی راجہ شفاعت خان ،ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل کفل گڑھ راجہ عارف خان امیر ضلع باغ قاضی ساجد چغتائی،سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ خالد خان ،ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ نثار خان ،ریٹائرڈ پروفیسر راجہ عبدالحکیم خان ساجد شفیق راجہ منصف خان ،عمر ریاض سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ 76برسوں میں سیاسی ٹھگوںنے عوام کو دھوکہ دیا ووٹ عوام کو ریلیف دینے کے نام پر لیے اور اسمبلی میں جاکر اپنی ذات اور اپنی عزیزوں کے سوا کسی کے کام نہیں کیے ،موروثی سیاست نے بیس کیمپ کو نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیاہے،جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے،عوا م ساتھ دیں آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنایاجاسکے،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں موثر پارلیمانی طاقت حاص کرے گی ہر ڈویثرن سے ہماری موثر پارلیمانی نمائندگی ہوگی،
انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ایک بھی ممبر پورے ایوان پر بھاری ہوتاہے پاکستان آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیرمیں پوری قو م نے اپنی آنکھوںسے دیکھا ہے آزاد کشمیرمیںعبدالرشید ترابی ممبر اسمبلی رہے پورے ایوان پر بھاری رہے این اٹی ایس کے ذریعے غریب بچوں کے لیے سرکار ی نوکریوں کے دروازے کھولے ،قرآن کی لازمی تعلیم قراردلائی ،ختم نبوت کے بل کو قانون بنوایا،شریعت اپیلنٹ بیچ تشکیل دلایا پہلی دفعہ قوم کو پتہ چلا کہ ایم ایل اے فنڈز بھی ہوتے ہیں،کشمیرکے لیے اسمبلی کے اندر کردار ادا کیا،اسی طرح پاکستان اور مقبوضہ کشمیرکے اندر جماعت اسلامی کے ممبران نے تاریخی کام کیے۔جماعت اسلامی حقیقی اصلاح چاہتی ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ شفاعت نے کہاکہ عبدالرشید ترابی کی تحریک آزاد ی کشمیر اور جماعت اسلا می کے لیے خدامات تاریخ کا روشن باب ہیں۔