فلسطین میں اسرائیلی درندگی ،ظلم وجبر پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پہلے سے چلے آرہے مخدوش حالات کے تناظر میں تفریح گاہوں میں سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی غفلت قابل افسوس اور باعث مذمت ہے ۔آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کااپنی شاہ خرچی مفت خوری ولوٹ مار ختم کرنے کے بجائے بجلی، گیس بار بار مہنگا کرنابدترین ظلم اور معاشی دہشت گردی ہے ۔قانون پر عمل درآمد نہ ہونے ،بدعنوانی ،ظالم وجبر کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ۔فلسطین میں اسرائیلی درندگی ،ظلم وجبر پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کررہی ہے ۔حکومتی سطح پر مفت خوری ،بدعنوانی،شاہ خرچی ختم کرنے سے مسائل میں کمی آسکتی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سخت گرمی میں بجلی کی بیس بیس گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ ،شہر میں قلت آب نے عوام کو پریشان کر رکھاہے حکومت عوام کوسہولت دینے کے بجائے ٹیکسز مہنگائی بڑھا رہی ہے ۔سرمایہ داروں حکومتی نمائندوں پر ٹیکس لگانے کے بجائے غریبوں کو ٹارگٹ بنایاگیا ہے ۔حکومت عوام کو ریلیف دیں عوام کو جائز مسائل کے حل کیلئے احتجاج ودھرنوں پر مجبورنہ کریں ۔

 وفاقی حکومت نے اس بجٹ میںعام آدمی کی فلاح و بہود ،پیٹرول ،بجلی سستی کرنے ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مہنگائی میں کمی،تعلیم ،صحت اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیںکئے بجٹ میںاشرافیہ کے ناجائز مفادات کا تحفظ کیا گیاہے وفاق کاموجودہ بجٹ مہنگائی کو بڑھانے ، صنعت کاری اور معاشی سرگرمیوں میں رکاؤٹ پیدا کرنے کا باعث بنے گاکیونکہ حکومت کا تمام تر زور ٹیکس وصولیوں پر ہے ،انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس سے ملک میں بیروزگاری بڑھے گی اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف پورے نہیں ہو سکیں گے ٹیکسوں میں غیر مساویانہ طرز عمل ملک کی معیشت کیلئے تباہی اور معاشی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاؤ ٹ کا باعث بنے گا آئی ایم ایف کے پاس کشکول لیجانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ۔حکومتی اقدامات سے ملک کاسودی قرضہ بڑھنے کیساتھ ملک میں بھکاریوں کی تعداد میں بدترین اضافہ ہوگا انکم سپورٹ پروگرام ضرورت منددوں کی ضروریات پوری کرنے کی بجائے سیاسی بندبانٹ کی نظر ہو رہا ہے ، سود اللہ اوررسولۖ سے کھلی جنگ اور ہماری معیشت کا دشمن ہے اس لیے سودکو فوری ختم کرکے تاکہ معیشت ٹھیک ،اللہ راضی اورقرضے ختم ہوجائے سودی نظام سے نجات میں ہی ترقی وخوشحالی ہے