ٹھٹھہ (صباح نیوز)سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں میں کرنٹ لگنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ٹھٹھہ کی تحصیل گھارو کے چانڈیو محلے میں پیش آیا جہاں گھر میں بجلی کے بورڈ میں پنکھے کا تار لگانے کے دوران خاتون کو بجلی کی تار میں کرنٹ لگا جسے بچاتے ہوئے قریب میں موجود بیٹیاں بھی بجلی کے کرنٹ کی لپیٹ میں آگئیں۔ پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے کے سبب ماں اور 2 بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں مریم زوجہ امیر بخش، زبیدہ زوجہ گہرام چانڈیو اور زاہدہ زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔