باغ، چھتر( صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ 57اسلامی ممالک کے حکمران طاغوتی نظام کے محافظ بن کر امت کی گرونوں پر مسلط ہیں،اسلامی تحریکات طاغوتی نظام کا خاتمہ کرکے اسلامی نظام کے نفاذکے لیے جدوجہد کررہی ہیں،امت کے مسائل کی جڑ طاغوتی نظام اور اس کی محافظ قیادت ہے ،جماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کوبدلنے کے لیے رائے عامہ منظم کررہی ہے ،حلقہ وسطی باغ جماعت اسلامی کاقلعہ ہے،عبدالرشید ترابی نے اس حلقے سے منتخب ہوکر اسمبلی میں پہنچے تو پہلی دفعہ عوام کو بتایا کہ ایم ایل فنڈبھی ہوتاہے ،میرٹ قائم کرایا، این ٹی ایس متعارف کرایا،شریعت اپیلنٹ بینج قائم کرائے ،قرارداد ختم نبوت کو بل بنواکر اسمبلی میں قانون سازی کرائی ،بطور چیئرمین پبلک کائونٹس کمیٹی پہلی دفعہ محکموں کو ان کے فرائض بتائے اور لوٹے ہوئے پیسے قومی خزانے میں کرانے کا اہتمام کیا،کشمیرکی آزادی کی تحریک کی توانا آواز اسمبلی میں رہے اور پوری اسمبلی کو تحریک کی کامیابی کے لیے بروئے کارلاتے رہے ہیں،جماعت اسلامی کا ایک بھی ممبر اسمبلی سب پر بھاری ہوتا ہے یہ ہماری قیادت نے ثابت کیاہے،
ان خیالات کا اظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی کی رہائش گاہ پراپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے چیئرمین ضلع باغ سردار آصف خان ،امیر ضلع سردار ساجد چغائی ،پروفیسر الحق مراد،مولانا ہدایت اللہ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ میںحلقہ وسطی باغ میں حقیقی تبدیلی ایک بارپھر دیکھ رہاہوں،یہاں کے عوام جرات مند اور غیور ہیں وہ جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ کریںگے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ا میر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ حلقہ وسطی باغ کے دورے پر تشریف لائے حلقہ وسطی باغ ان کا دوسرا گھر ہے ،انھوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیراور عوام کے حقوق کا تقاضاہے کہ جماعت اسلامی حکومت میں آئے اسمبلیوںمیں آئے جماعت اسلامی ہی عوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدمات کرسکتی ہے ،امیر جماعت اسلامی ضلع باغ سردار ساجد چغتائی نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی عوام کے حقوق کاتحفظ کرسکتی ہے باقی پارٹیوںنے 76برسوں میں لوٹ مار کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔