صدر مملکت نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کر لیا

کراچی (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کی امن وامان کی صورتحال پر جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری جمعرات کو گودار جائیں گے جہاں بلوچستان کی امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے طلب کئے جانے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔دہشت گردی ، منشیات فروشی اور اسمگلنگ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری 24 جون کو سکھر جائیں گے۔سکھر میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی امن وامان کی صورتحال پر بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔۔