الخدمت فاؤنڈیشن ،جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں4کروڑدس لاکھ مالیت کے جانورقربان کیے، مولانا عبدالحق ہاشمی ،انجینئرجمیل احمد کرد

 کوئٹہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،ا لخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدرانجینئرجمیل احمد کرد نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ،جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں4کروڑدس لاکھ مالیت کے 300بیل اورڈیڑھ سو چھوٹے قربانی کے جانورقربان کیے قربانی کاگوشت30 ہزار مستحق خاندان وگھرانوں مدارس کے طلباء ،جیل قیدی،یتیم خانوں ،الخدمت کے زیر کفالت یتیم بچوں ،متاثرین ،  مہاجرین ،بیوائوں ،معزور افراد،ڈرگ سینٹرز،مچھ وکوئٹہ جیل کے قیدیوں ،ریلوے کے مزدور وکان کنوں ،غریب صحافیوں اور دارالامان میں تقسیم کیا ۔ ان میں50 جانور میں350 افراد نے رقم جمع کرکے اجتماع قربانی کے پراجیکٹ میں حصہ لیا یہ سب مخیر حضرات ،عوام الناس کے اعتماد کا مظہر ہے ۔الخدمت فائونڈیشن پاکستان مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیلئے 1600 بڑے اور1300چھوٹے جانوروں کی قربانی کر رہی ہے۔غزہ اور القدس میں سو گائے پاکستان میں غزہ کیلئے پندرہ سو گائے اور بارہ سوبکروں کی قربانی کی گئی ان قربانیوں کا گوشت پراسس کے بعد پکاکر پیک کرکے غزہ متاثرین کو فراہم کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے قربان گاہ میں عید کے دن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی، محمدفیضان ،نصیب اللہ ،عبداللہ خان ،میڈیا انچارج عبدالولی خان شاکر ودیگر ذمہ داران ورضاکار بھی موجود تھے.

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم نے عید کے پہلے دن کوئٹہ میں اجتماعی قربانی وصوبہ کے دیگر مقامات میں خیراتی قربانی کے جانور قربان کیے حصہ داروں کو ان کا حصہ منظم اندازمیں بروقت پہنچادیا گیا جبکہ خیراتی جانور کے گوشت مہاجرین ومساکین اورضرورت مندومستحقین میں منظم اندازمیں تقسیم کیے کوئٹہ میں الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ وجماعت اسلامی کے تعاون سے اجتماعی قربانی کااہتمام کیا گیا تھا اجتماعی قربانی پراجیکٹ کے انچارج افتخار احمدکاکڑنے کہاکہ الخدمت اجتماعی پراجیکٹ کے تحت 70 بیل جس میں 490 افراد نے اٹھارہ ہزارروپے جمع کرکے حصہ لیا تھا قربان کرکے ان کا حصہ حصہ داروں کو پہنچایا جبکہ عید کے دوسرے دن قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کے تحت غرباء ومساکین ،کم آمدنی والے مزدوروں ،مدارس کے طلباء ،جیل کی قیدی،یتیم خانوں ،بارش کے متاثرین ،الخدمت کے زیر کفالت یتیم بچوں ،افغان مہاجرین ،بیوائوں ،معزور افراد،ڈرگ سنیٹرز،وکان کنوں ، دارالامان اورریلوے کے مزدوروں میں تقسیم کیا الحمداللہ عید کے دودن ہمارے تمام ذمہ داران عید کی ذاتی خوشیاں چھوڑ کر دوسروں کی خدمت میں مصروف رہے اللہ تعالیٰ ہم سب کی کاوشوں وکوششوں کو شرف قبولیت بخشے اور ہم سے وہ کام لیں جس سے اللہ راضی ان کے پریشان حال لوگوں کی مددہوسکیں