اسلام آباد(صبا ح نیوز) برطانیہ نے موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 55 ملین پاونڈز (تقریبا دس ارب سے زائد روپے )کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی اعانت تین حصوں پر مشتمل ہے، جس میں سے پہلا حصہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے غریب آبادی کو تحفظ دینے کے لیے دیا گیا ہے، غریب آبادی کو تحفظ کی فراہمی کے 5 سالہ منصوبے پر 38 ملین پاونڈ (تقریبا سات ارب روپے) خرچ ہوں گے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق 5 سالہ آبی انتظام پروگرام پر 15 ملین پاونڈ (تقریبا تین ارب روپے) خرچ کیے جائیں گے، پاکستان کے لیے قدرتی سرسبز سرمایہ کاری کے حصول کی کاوشوں پر 2.5 ملین پاونڈز (تقریبا پچاس کروڑ روپے) خرچ ہوں گے، برطانیہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 8ویں نمبر پر ہے، صدی کے اختتام تک ہندوکش اور ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشئیرز کے خاتمے کا خدشہ ہے جس سے کئی آبادیاں ختم ہوجائیں گی جبکہ مستقبل میں پانی کی شدید کمی بھی پیش آسکتی ہے۔