سانگھڑ:باغ میں داخل ہونے پر زمیندار نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی


سانگھڑ(صباح نیوز)سانگھڑمیں اونٹ کے باغ  میں داخل ہونے پر  زمیندار کی جانب سے اس کی ٹانگ کاٹنے کا افسوسناک واقع ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ مری نے واقعہ نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں گزشتہ روز  زمیندار نے باغ میں اونٹ آنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی  تھی واقع پر سوشل میڈیا پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس زخمی اونٹ کی تصویر بھی وائرل ہوگئی ہے  ۔

سوشل میڈیا ایکس پر بیان کے مطابق  شازیہ مری   کی جانب سے  سانگھڑ کے علاقے میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے  معاملے کانوٹس لیا گیا ہے  اور سخت ایکشن لینے کے احکامات دیئے گئے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ زخمی اونٹ کو کراچی بھیجا جائیگا جہاں پر جدید طرز سے علاج کرایا جائیگا ۔مقدمہ درج کرلیا گیا اور ایف آئی آر کی کاپی ایکس پر شیئر بھی کی گئی ہے ۔