موسی خیل بلوچستان ،معذور بچہ حصول تعلیم کے لئے گدھے پر سکول جانے  لگا


موسی خیل(صباح نیوز)بلوچستان کا معذور بچہ حصول تعلیم کے لئے گدھے پر  سکول جانے  لگا ۔گدھے پر سکول جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں معذوری کو تعلیم کے حصول میں رکاؤٹ نہ بننے دیا  ہم جماعتی طلبہ کی معذور دوست کی زبردست پزیرائی۔

دونوں پاؤں سے معذور شوکت خان روزانہ صبح گھر سے  گدھے پر سکول جانے کے لیے نکلتے ہیں ۔ سکول آنے جانے میں گدھا  ان کا مددگار ہوتاہے۔بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے رہائشی 10 سالہ شوکت خان اپنے گاوں ولمئی سے شہر میں واقع سکول تک روزانہ پانچ کلومیٹر کا سفر اسی گدھے پر طے کرتے ہیں۔جدید دور میں قدیم دور کی اس سواری پر سکول جاتے ہوئے وہ جب شہر کی سڑکوں اور گاؤں کے کچے راستوں سے گزرتے ہیں تو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔