آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے آٹھ نوجوانوں کو  اشتہاری قرار دے دیا گیا


سری نگر:آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے آٹھ نوجوانوں کو بھارتی عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

محمد آزاد، نصیر احمد،کریم دین، محمد حفیظ میر،میر احمد،بشیر احمد، شوکت احمد پاسوال اور احد بھٹ پر بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام ہے  شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سب جج اوڑی کی عدالت نے  آٹھ نوجوانوں کو  اشتہاری قرار دیتے ہوئے  حکم دیا ہے کہ کہ اگر ان نوجوانوں نے  اس مہینے میں خود سپردگی نہیں کی تو  ان کے خلاف سیکشن 88 سی آر پی سی کے تحت جائیداد کی قرق کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

یہ سارے نوجوان شمالی کشمیر کے رہنے والے ہیں ان میں کنڈی برجالا کا محمد آزاد ولد شیر ولی میر، کنڈی برجالا کے ہی نصیر احمد ولد گل حیدر، جبلہ اڑی کا کریم دین ولد جمال دین، بڑا گوہالاں کا محمد حفیظ میر ولد سلیمان میر، سنگتنگ گوہالان کا میر احمد ولد نائیک محمد، دردکوٹ کا بشیر احمد ولد راج محمد اعوان، گوہلن کا رہنے والا شوکت احمد پاسوال ولد محمد شریف پوسوال اور سوہارا کا رہنے والا احد بھٹ ولد عبداللہ بھٹ کے نام شامل ہیں۔