مختلف ناموں سے ٹیکس لگا کر غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت مختلف ناموں سے مختلف گیس بجلی اورپٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا کر غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں مفت خوری ،مراعات ،بدعنوانی ختم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہر طرف لوٹ مار ،احتساب کے ادارے سیاسی مفادات ودباؤ کیلئے استعمال کرنے کی وجہ سے بدعنوان کرپٹ لوگ مزید بہادر ودلیر ہوگئے ہیں ۔

بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات پر درجنوں قسم کے ٹیکسزلگاکر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ بند ہوناچاہیے جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف اور مظلوموں کیساتھ ہیں ۔ آئین وقانون ،عدل وانصاف کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاگیا ہے ۔  انہوں نے کہاکہ غریب کم آمدنی والے عوام کیلئے حکومتی سطح پر کوئی ریلیف ،کوئی رعائت ،کوئی مراعات نہیں دوسری جانب خوردنی اشیائ،ادویات ،علاج وتعلیم کو غریب کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر غریب عوام کی ضرورت کی چیزیں مہنگی کی جارہی ہے آئی ایف ایف کی ایماء پر غریب کو زندہ درگور کرنے کی عوام دشمن پالیسیوں پر عمل ہورہاہے ملک کی معیشت ،اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف اور ان کے ملازمین کے حوالے کرکے سوداورلوٹ مار کو دوام دیا گیا ہے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج جبکہ امراء ،وی وی آئی پیز اور لاڈلوں سپر لاڈلوں کیلئے لاکھوں تنخواہیں مراعات دی جارہی ہے عوام کیلئے ملک دیوالیہ جبکہ اشرافیہ کیلئے اب بھی پاکستان سونے کی چڑیا ہے ۔عوام کی فلاح وبہبودترقی وخوشحالی کیلئے کوئی پراجیکٹ نہیں بجلی وگیس بل میں رعایت دی جارہی ہے اورنہ ہی خودنی اشیاء میں کوئی پیکیج مل رہاہے ۔ملک میں سرمایہ داروں ،شاہی خاندان ،حکومتی مراعات یافتہ طبقات کیلئے سب کچھ اور یہی لوگ بڑے بڑے اسکینڈلز،کرپشن اور لوٹ مار میں بھی ملوث ہیں اور عدالتوں سے انہیں انصاف دلاکر دوبارہ لوٹ مار کاموقع مل جاتاہے مافیازکی حکومت میں چیزیں مہنگی ،انصاف ناپید ،غربیوں کیلئے جسم وجان کا رشتہ برقراررکھنا مشکل بلکہ ناممکن ہوتا جارہاہے پریشان حال عوام کیلئے عدل وانصاف ،تعلیم ،صحت سمیت ہر چیز ممنوعہ کر دیا گیا ہے ۔ جماعت اسلامی عوامی بیداری پیداکرے گی اورایسے ظالموں کو بے نقاب کرے گی قوم کوسودی نظام ،آئی ایم ایف کی غلامی ،بجلی لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی کے دلدل میں مستقل پھنسادیاگیا ہے ۔کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمران ،اشرافیہ ،مقتدر قوتیں قوم سے مخلص نہیں یہ سب لوٹ مارکرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل کرکے قوم کو دیوالیہ کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازاُٹھارہی ہے