بلدیاتی الیکشن میں امن امان کی صورتحال خراب کرنے پر صوبائی وزیر شاہ محمد اوربیٹانااہل


اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کے کیس میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے پانچ سال کے لئے نااہل قراردے دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قراردے دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل بنوں کی تحصیل بکاخیل میں پیش آنے والے ناخوشگوارواقعات کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے  صوبائی وزیرشاہ محمد کو پانچ سال کے لئے الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قراردے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کو بکاخیل پولنگ اسٹیشن پر حملے کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ جبکہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کی بطور رکن خیبرپختونخوااسمبلی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردے دیا گیا ہے اور انہیںباقا عدہ طور پر ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔