جماعت اسلامی ضلع شرقی کے ناظمین کا اجتماع جمعرات کو ہوگا


کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع شرقی کے ناظمین کا اجتماع  جمعرات کو رات ساڑھے آٹھ بجے دفتر ضلع شرقی میں ہوگا۔

اجتماع سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور امیر ضلع سید شاہد ہاشمی خطاب کریں گے جبکہ الخدمت کراچی کے سی ای او نوید علی بیگ الخدمت کی کارکردگی پر پریذینٹیشن دیں گے، قیم ضلع شرقی ڈاکٹر فواد نے تمام ناظمین کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔