کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے روزگار کاروبار وسائل اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے علاقے اور عوام کے خیر خواہ نہیں روزگار ناپید،نوکریاں برائے فروخت،سرحدی تجارت ،وسائل اور کاروبار پر قبضہ ان حالات میں مظلوموں سے احتجاج کا حق بھی چھین لینا دانشمندی نہیں جماعت اسلامی سرحدی علاقوں ماشکیل ،گوادر ،بادینی وچمن کے عوام کیساتھ ہے بلوچستان کے عوام کو سرحدی تجارت کیلئے آسانی اور وسائل فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ سیاستدان سول سوسائیٹی سمیت ہر طبقہ فکر چمن پرلت کے مطالبات کی حمایت کر رہے ہیں زورزبردستی ،طاقت ،لاٹھی چارج ،پولیس گردی اور آپریشن نفرت ،تعصب ،بدامنی اورپریشانی میں اضافہ کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت چمن دھرنے کے قائدین تاجر وں کو فی الفور رہا لاپتہ کیے گیے افراد کو بازیاب کریں چمن کے حالات خراب ہونے کے ذمہ دارانتظامیہ اور سیکورٹی فورسزہیں جو مذاکرات اور ملاقات کے بہانے دھرنے قائدین کو بلاکر دھوکے سے گرفتار وغائب کیے گیے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
بلوچستان کے عوام کو آئنی معاشی حقو ق میسر نہیں کاروبار کرنے کا موقع نہیں دیاجار ہاہے سرحدی علاقوں میں بلاجواز ،ناجائز سختیاں ،بھتہ خوری غنڈہ ٹیکس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے سرحدی علاقوں کے عوام کی تجارت معیشت کا دارومدار سرحدی تجارت پر ہے مگر سیکورٹی فورسزاشرافیہ اور مقتدرقوتیں عوام تاجروں کو فائدہ دینے کے بجائے خود ناجائز طریقے سے مالامال ہوناچاہتے ہیں جس کی وجہ سے عوام بدحال ہورہے ہیں مظلولوں کیساتھ ظلم وجبر برداشت نہیں کیا جائیگا بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبے کے وسائل سے مستفید ہونے کا بھی موقع نہیں دیا جارہا ہے وسائل پر قابض طبقات بدعنوان ،عوام دشمن اور لٹیرے ہیں بدقسمتی سے وفاق کیساتھ مقتدر قوتیں بھی بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے اوروسائل سے مستفید ہونے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیںجولمحہ فکریہ اور عوام دشمن رویہ ہے