الماتی (صباح نیوز)پاکستان نے قازقستان میں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔ٹاپ سائیکلسٹ علی الیاس نے روڈ اسکریچ ریس جیت لی۔ ایشیائی سطح پر سائیکلنگ کے کھیل میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ علی الیاس نے اپنی غیر معمولی برداشت اور رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61.4 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 26 منٹ میں طے کیا۔
چیمپیئن شپ، الماتی، قازقستان میں جاری ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (PCF) کے صدر سید اظہر علی شاہ نے علی الیاس اور پوری پاکستانی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں کھیل کے لیے ان فتوحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے الیاس کی لگن اور مہارت کی تعریف کی۔ یہ پاکستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ ملک بھر کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی سائیکلنگ ٹیم کی کامیابیاں ان کی محنت اور ملک میں سائیکلنگ کے کھیل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔