حیدرآباد، سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی،4زخمی زیرعلاج

حیدرآباد (صباح نیوز)حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں ہونے والے سلنڈر کے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ۔اس حادثے میں اب جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی  پر۔31 مئی کو پریٹ آباد میں سلنڈر پھٹنے سے 63 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں 32 زخمیوں کو منتقل کیا گیا تھا۔اب بھی کراچی کے تین ہسپتالوں میں چار زخمی زیرِ علاج ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔