کراچی،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،نوجوان جاں بحق


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مقتول نوجوان بسم اللہ کے والد طالب حسین نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا گلی میں بیٹھا موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2 ڈاکو آئے اور بیٹے سے موبائل فون چھین کر اسے گولی مار دی۔طالب حسین نے کہا کہ خاصخیلی گوٹھ میں موبائل فون چھیننے کی وارداتیں آئے روز ہوتی ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی کا نہیں لگ رہا۔ ایس ایس پی کے مطابق 2 مسلح ملزمان آئے تو نوجوان نے اپنا فون گھر میں پھینک دیا، ملزمان نے نوجوان پر فائرنگ کی اور اس کے دوست سے لوٹ مار کئے بغیر فرار ہوگئے۔