امن بحالی تحریک کے تحت کل شام 4بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرکیاجائے گا

کراچی(صباح نیوز) کراچی پریس کلب کے  باہر  ا توارکو کشمورایٹ کندکوٹ امن بحالی تحریک کے تحت ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف اورقیام امن کے لیے شام چاربجے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔سیاسی سماجی رہنما اورسول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے ۔امن بحالی تحریک کے سربراہ غلام مصطفیٰ میرانی نے کاکہنا ہے کہ اس وقت ہمارا پوراضلع بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے رات ہویادن کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے۔نوجوان نسل کی تعلیم وکاروبارتباہ ہے،ہندوبرادری ملک چھوڑنے پرمجبورجبکہ دیوانوں سمیت بڑے تاجرشہرچھوڑکراور کاروبارمنتقل کر رہے ہیں۔یہ ہمارے بچوں وشہروں اورسندھ کے مستقبل کوتباہ کرنے گہری سازش ہے جس میں ظالم وڈیرے و حکمران برابرکے شریک ہیں۔

ضلع ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا۔بڑے عرصے سے ضلع کے عوام اورامن بحالی تحریک سراپا احتجاج ہیں مگرحکمرانوں کی غیرت جاگتی ہی نہیں ہے بدامنی میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ اس لیے ہم مجبورہوکر صوبائی دارالخلافہ کراچی میں پریس کلب پراحتجاج رکارڈکرانے پرمجبور ہیں۔انہوں نے ۔اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے امن مارچ میں شرکت کے لیے مختلف سیاسی سماجی کاروباری مذہبی تاجر وکلا صحافی ڈاکٹرز اور ہر مکتبہ فکر کے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔