صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر کی قیادت میں وفد کی مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سے ملاقات

حیدرآباد (صباح نیوز)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر کی قیادت میں پارٹی وفد نے مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف احمدشورو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت ،مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں ،مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش اور علامہ رجب علی سکندری شامل تھے۔صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے مئیرحیدرآباد کو سانحہ پریٹ آباد کے متاثرین کی دادرسی کے لئے کردار ادا کرنے اور امدای رقم میں اضافہ کی جانب توجہ مبذول کرائی جس پر مئیر کاشف شورونے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایاصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء پاکستان کے اتحاد کو مزید مضبوط کرنے اورشہر کی تعمیر و ترقی عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر زور دیا مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف شورو نے اس ضمن میں اپنے مکمل تعاون اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی یقین دھیانی بھی کرائی وفد کے ارکان نے پارکس کی ابتر صورتحال ،نکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیر ،سیوریج سسٹم کی درستگی رانی باغ مسجد میں سہولیات کی فراہمی کی جانب مئیر حیدرآباد کی توجہ مبذول کرائی جس پر مئیر کاشف شورو نے موقع پر احکامات جاری کئے اور آئندہ بھی ملکر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور شہر حیدرآباد کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ورکنگ کمیٹیوں کی تشکیل سے آگاہ کیا۔وفد کے ارکان نے مئیر حیدرآباد کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ لیاقت میڈیکل ہسپتال (سیول ہسپتال) حیدرآباد میں برنس وارڈ میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں جس پر مئیر کاشف شورو نے حیدرآباد کی عوام کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھیانی کرائی۔