کراچی(صباح نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن، لیاقت آباد کے ناظم علاقہ، یوسی چیئر مین، سابق نائب ٹاؤن ناظم اورجماعت اسلامی کراچی کے سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد کے والد سید شہاب الدین کے انتقا ل پر ان کے گھر جاکر مرحوم کے صاحبزادوں صہیب احمد ،طلحہ ودیگر اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی و اہل خانہ اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ ، ڈپٹی پالیمانی لیڈر قاضی سید صدر الدین ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments