حیدر آباد،گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ،مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی


حیدر آباد (صباح نیوز)حیدر آباد میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 25سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج ایک اور زخمی زندگی کی بازی ہار گیا جس کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ۔