جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں کا شہاب الدین کی وفات پراظہار افسوس

کراچی(صباح نیوز)06جون 2024    امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا ودیگر صوبائی ذمے داران نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ، لیاقت آباد کے ناظم علاقہ، یوسی چیئر مین ، سابق نائب ٹائون ناظم اورجماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد کے والد سید شہاب الدین کی وفات پردلی دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

امیرصوبہ نے مرحوم کی نمازجنازہ میں بھی شرکت اورلواحقین سے اظہارہمدردی کیا۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ سید شہاب الدین جماعت اسلامی کے مخلص ومتحرک ساتھی تھے وہ زندگی کے آخری دم تک نہ صرف تحریک کیساتھ بلکہ اپنے بچوں سمیت پورے خاندان کو تحریک کے ساتھ جوڑے رکھا۔بحیثیت یوسی چیئرمین ونائب ناظم ٹائون لیاقت آباد عوام کی بھرپور خدمت کی ۔ان کی تنظیمی وعوامی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔دریں اثنا ء صوبائی دفترمیں کارکنان کے منعقدہ اجتماع میں مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو نے مرحوم کی مغفرت اوردرجات بلندی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔