ڈاکٹر فرید احمد پراچہ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے سیاسی مشیر مقرر

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔وہ اس حیثیت میں جماعت اسلامی کے شعبہ انتخابات کی نگرانی بھی کریں گے ۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ پنجاب یونیورسٹی یونین کے صدر اور صوبائی اور قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔وہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر بھی رہے ہیں۔