بھارتی پارلیمان کے نو منتخب رکن انجینئر عبدالرشید کی تہاڑ جیل سے رہائی کا مطالبہ


سری نگر:مقبوضہ  جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے فیصلے کا احترام کرے اور بارہمولہ حلقے سے جیتنے والے امید وار انجینئر عبدالرشید کو جیل سے رہا کرے۔

محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا انجینئر رشید، آغا روح اللہ ، میاں الطاف اور حنیفہ جان کو پارلیمانی انتخابات میں دلی مبارکباد ، بھارتی حکومت کو عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے انجینئر رشید کو رہا کرنا چاہیے۔

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھی ایک بیان میں انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد ہے کہ بھارتی حکومت نے انجینئر رشید ایک جھوٹے مقدمے میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند کر رکھا ہے۔