سابق نائب ٹاؤن ناظم لیاقت آباد و یو سی چیئرمین سید شہاب الدین انتقال کر گئے

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ، لیاقت آباد کے ناظم علاقہ، یوسی چیئر مین ، سابق نائب ٹائون ناظم اورجماعت اسلامی کراچی کے سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد کے والد سید شہاب الدین بدھ کو انتقال کر گئے ،مرحوم کئی روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ، سید شہاب الدین کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء نایاب مسجد لیاقت آباد ڈاکخانے میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ،

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو ، ناظم تنظیم صوبہ سندھ محمد مسلم ،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان، نائب امراء کراچی برجیس احمد ،عبدالوہاب،راجہ عارف سلطان،مسلم پرویز،اسحاق خان،سیف الدین ایڈوکیٹ، نوید علی بیگ ، امرائے اضلاع ،جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز ، یوسی چیئرمینز کراچی پریس کلب کے و کے یو جے دستور کے عہدیداران سمیت عزیز وا قارب ، اہل محلہ اور جماعت اسلامی کارکنوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔

دریں اثناء سید شہاب الدین کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، مرکزی نائب امراء لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر عطاء الرحمن ،جنرل سیکریٹری امیر العظیم و دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ہے ۔