چمن دھرنا ، ماشکیل لانگ مارچ کے شرکاء کے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ چمن دھرنا ، ماشکیل لانگ مارچ کے شرکاء کے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں۔وفاقی حکومت کا عوام ،تاجروں کو تکالیف دیکر شہادتیں کرواکر بہت بڑے نقصانات کرکے مطالبات ماننادانشمندی نہیں ۔وفاقی حکومت کے عوام دشمن غفلت پر مبنی ناروارویے کی وجہ سے ہر طرف احتجاج دھرنا ولانگ مارچزشروع ہوچکے ہیں ۔کوئلہ کانوں میں حادثات کا روک تھام مزدوروں کو مناسب معاوضہ اور ان کی جان ومال کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں مہنگائی بے روزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ دی حکومت عوام کو ریلیف دیں پٹرولیم مصنوعات ودیگر کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد ٹرانسپورٹرز، دکاندار،تاجر زکو بھی قیمتوں میں کمی لانی چاہیے بدقسمتی سے جب پٹرولیم مصنوعات ،آٹے ودیگرکی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بغیر پوچھے کرایے ،قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو حکومتی ڈنڈے وآرڈرکا انتظا رکیاجاتاہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کول مائنز میں مزدوروں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں کول مائنزمیں حادثات روزکا معمول بن گیے ہیں دوسری جانب کول مائنز میں کام کرنے والے مزدوروں کومعمولی معاوضہ دیا جارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ کوئٹہ میں گرین بسو ں کی تعدادمیں اضافے کی خبر خوش آئند ہے شہریوں کو سفر کی سستی وجدیدسہولیات دیکر حکومت آسانی فراہم کریں نئی بسوں کوپرانے روٹ کیساتھ نواں کلی،کچلاک ،سمنگلی روڈ،مری آباد ،قمبرانی دیگرقرب وجوارکے علاقوں تک توسیع دی جائیں ۔میٹروبس،گرین بس ،اورنج ٹرین جیسی سفر کی جدید سہولیات کوئٹہ وبلوچستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی شروع کیے جائیں لوکل بسوں کے معیار کو ٹھیک ٹریفک ساجنٹس کے نام پر غیر قانونی بغیر کاغذات چلنے والے رکشوں پرپابندی لگائی جائیں۔بجٹ میں کوئٹہ وصوبے کے دیگر بڑے شہروں کیلئے سفر کی جدید سہولیات ،گرین ،میٹروبسزشروع کرنے کیلئے رقم رکھی جائے کوئٹہ کی شہر یوں کیلئے پارکنگ وٹریفک کے مسائل بھی حکومت حل کریں