کراچی(صباح نیوز) نو منتخب امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھا لیا ۔
بعد ازاں منعم ظفر خان نے اراکین شوریٰ کے مشورے سے امیر ضلع ایئر پورٹ توفیق الدین صدیقی کو سیکریٹری کراچی جبکہ برجیس احمد ،ڈاکٹر واسع شاکر ،عبدالوہاب ،راجہ عارف سلطان ،مسلم پرویز ،اسحاق خان ،سیف الدین ایڈوکیٹ ، انجینئرسلیم اظہر ،نوید علی بیگ کو نائب امیر کراچی مقرر کیا ۔