اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پالیسیاں بنائی ہیں اور اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات نیدرلینڈز کے ایک وفد سے پیر کو اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے نیدرلینڈز کے سفیر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔وفد میں نیدرلینڈز کی رائل کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ کمپنی کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔
نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان میں ڈیری کی صنعت کی ترقی کیلئے بعض تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیرخزانہ نے تجاویز کی حمایت کی اور انہیں حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔