پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کردی، پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول 11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اپنے ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت بڑھتی قیمت کے بوجھ سے عوام کو بچانے کی کوشش کرے گی، وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔