جماعت اسلامی بلوچستان کاغزہ فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی،امریکی مظالم کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج

 کوئٹہ (صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر بلوچستان بھر میں مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ یوم احتجاج منایاگیا خضدار ،لورالائی ،مستونگ،سوراب ،خانوزئی ،نوشکی ،جعفرآباد،قلات،اوستہ محمداور جھل مگسی سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں ،جلسے اور سیمینارمنعقد ہوئے شرکاء نے اسرائیل ،یہودیوں اور امریکہ کے خلاف اورفلسطین کی آزادی کیلئے بھر پور نعرے لگائے صوبہ بھر کے مساجد میں اسرائیلی امریکی مظالم کے خلاف قراردادیں پاس کی گئی ۔احتجاجی تقاریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ ،جمیل احمدکرد ،مولانامحمد اسلم گزگی ،حاجی عبدالباری ناصر،نورالدین غلزئی ،زاہدقیوم اتمانخیل،صفی اللہ شاہوانی ،نعیم کدیزئی حافظ منیر حمدزہری،پروفیسر رحمت اللہ ،حافظ مولابخش ،مولادادناصر،پروفیسرعبدالواحدناصر ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچاس ہزار فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل وامریکہ کیساتھ مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والے مسلم حکمران اور سپہ سالار بھی ہیں۔فلسطین جہاد اور غیرت سے آزادہوگا بدقسمتی اوربزدلی وامریکی غلامی کی وجہ سے ایٹم بم رکھنے اور لاکھوں افواج رکھنے والے مسلم ممالک کے حکمران وسپہ سارلارزبھی خاموش ہیں۔ فلسطینی بچے بھوک سے مر رہے ہیں خواتین وبچیاں قتل ہورہی ہے مگر مسلم حکمران خواب غفلت کا شکار سو رہے ہیں مسلم عوام آج بھی الحمداللہ احتجاج پرہیں عوام اور کچھ نہیں کر سکتے احتجاج میں شامل ہوسکتے ہیں

اسرائیلی یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں اور الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے مالی امداد فلسطین پہنچاسکتے ہیں ۔ مسلم عوام خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری لمحے تک فلسطینی عوام کیساتھ دیتے رہیں گے 57اسلامی ممالک کے حکمران ،سپہ سالارز،بڑی بڑی فواج، وایٹم بم کے باوجودمجرمانہ طور پر خاموش ہیں او آئی سی ،عرب لیگ ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل سب کے سب اسرایلی دہشت گردی میں برابرکے شریک ہیں۔مسلم افواج کے سربراہان میزائیلوں کا رخ اسرائیل کی طرف کردیں ۔غیرت کی کمی کی وجہ سے مسلم حکمران کب تک غزہ میں بچوں مائوں بہنوں کی نسل کشی دیکھتے رہیں گے ۔ مقررین نے کہاکہ یہ بات خوش آئندہ ہیںکہ مسلم امہ اسرائیلی امریکی دہشت گردی کے خلاف متحدہیں شیعہ سنی ودیگرناموں سے مسلمانوں کو تقسیم کرنے والے ناکام ہوں گے حکمران اگر افواج فلسطین نہیں بجھواسکتے تو اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سفارتی طورپر آوازبلند کرتے ہوئے اسرائیل ،امریکہ اور اقوام متحدہ پر دبائو تو ڈال سکتے ہیں ۔ مسلم افواج کا سربراہ سعودیہ میں بیٹھ کرصرف تنخواہ ومراعات حاصل کرکے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں فلسطین میں جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ونسل کشی جاری ہیں اسرائیل ناپاک ناجائز ریاست ہے اس کے خلاف مال جان وسائل سے جہاد کیساتھ آوازبلند کرنابھی جہاد ہے اس وقت دنیا میں صرف غزہ وفلسطین آزادہیں دیگر57اسلامی ممالک غلام اوران کے حکمران بزدل ہیں