کوئٹہ (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نوجوانوں ہی کے زریعے حقیقی انقلابی تبدیلی لائی جاسکتی ہے بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم ،کاروبار وترقی اورروزگار کے مواقع نہیں دیے جارہے ہیں بے روزگاری ،ناخواندگی کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کو بامقصد اسلامی انقلابی زندگی کی طرف لارہے ہیں تاکہ حقیقی اسلامی نظام کاقیام اور مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائے جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر اور حل کی بھر پور کوشش کریں گے۔نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارک بادپیش کرتے ہیں۔بلوچستان کے نوجوان مخلص باصلاحیت اور محب وطن ہیں حکومتی سرپرستی نہ ہونے اور تعلیم وتربیت اور ترقی کے راستے محدود کرنے کی وجہ سے نوجوان مایوس ہورہے ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کی امیدوں کا مرکزبنے گی ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جماعت اسلامی کے نوجوان رہنما عبدالرافع خلجی ودیگر علاقوں کے نوجوان کثیرتعدادمیں موجودتھے تقریب میں درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان سب سے مایوس ہوئے بدقسمتی سے نوجوانوں کو پارٹیوں اوران کے لیڈرزنے اپنے اپنے مفادات کیلئے استعمال کیے نوجوانوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔جماعت اسلامی ہمارے امیدوں کامرکز ومحورہیں جماعت اسلامی ہی نوجوانوں کو بے مقصدیت بے راہ روی لسانیت وفرقہ واریت سے بچاکر اسلامی انقلابی نظام کی طرف لارہے ہیں انشاء اللہ اس مقصد میں ہم کامیاب ہوں گے ۔اس موقع پر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کے میدان آبادکریں نوجوانوں کو روزگار وکاروبارکرنے کیلئے مواقع فراہم کیے جائیں منشیات کا ہر سطح پر راستہ روک لیں حکومتی نااہلی مافیازومنشیات فروشوں کے گٹ جوڑ کی وجہ سے آج منشیات ہر گلی میں آسانی سے دستیاب ہیں جبکہ پارک وکھیل کے میدان نہ ہونے کے برابرہیں ۔گیس بجلی بلوں ،قلت آب ،بے روزگاری ،مہنگائی اورغربت نے ہر انسان کو پریشان کر دیا ہے حکومتی رٹ ،حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں رشوت،اقرباء پروری ،کرپشن وکمیشن، مفت خوری اوربدعنوانی روکھنے والاکوئی نہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک وصفائی کے مسائل حل ،پانی قلت ختم کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات اُٹھائے جائیں۔ہسپتال وتعلیمی اداروں کوفعال کیاجائے۔بجلی گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی سماجی تنظیموں علمائے کرام اور نوجوانوں کوملکر سیاسی قوتوں کی سربراہی میں ملکر کام کرنا چاہیے