کراچی (صباح نیوز)منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے امیر منتخب ہو گئے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کراچی کے ارکان کی آراء کی روشنی میں منعم ظفر خان کو امیر کراچی مقرر کر دیا ۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 کے رہائش پذیر منعم ظفرخان جماعت اسلامی کراچی کے 20ویں امیر ہیں ،آپ 1974 میں کراچی میں پیدا ہوئے، مقامی اسکول سے میٹرک اور ڈی جے سائنس کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا ، کراچی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں ، کم و بیش دو عشروں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں ۔منعم ظفر خان زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے ، 2002 سے 2004 تک اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم رہے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد جماعت اسلامی سے وابستہ ہو گئے اور 2004 سے 2007 تک ڈپٹی سیکرٹری کراچی رہے۔ بعد ازاں جماعت اسلامی گلبرگ زون کے امیر بنے اور 2013 سے 2020 تک امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی رہے 2021 سے جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری کے طور پہ فرائض انجام دے رہے ہیں، جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن ہیں ، حق دو کراچی تحریک میں حافظ نعیم الرحمٰن کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔#
Load/Hide Comments