اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے عراق میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عراق میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور سویلین انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہاکہ پاکستان عراق کی برادر حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ایسے بہیمانہ پرتشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہیں۔