حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے،سراج الحق


پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایما ء پر اپوزیشن اور حکومتی گٹھ جوڑکے سبب سٹیٹ بینک کی خود مختاری ختم کرنے سے ملک میں مہنگا ئی اور بے روز گاری کا نیا سیلاب آئے گا ۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اب  پیٹرول مزید مہنگا کر کے عوام کو مزید مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا جائے گا ۔دینی مدارس ،اسلامی اقدار اور نظر ئیے کے محافظ ادارے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ جامعہ احیاء العلوم میں سالانہ ختم بخاری شریف کے سالانہ اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزازالملک افکاری ،ادارے کے مہتمم مولانا حکیم اللہ اور مولانا عنایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر افتا ء کورس مکمل کرنے 23مفتیان کرام ،درس نظامی مکمل کرنے والے 60طلباء و طالبات اور23حفاظ کرام میں اسناد اور تحایف تقسیم کئے گئے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ 5عالمی طاقتوں نے دنیا کے 7ارب سے زئد انسانو ں کو اپنا غلام بنا ر کھا ہے ۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی ایما ء پر قائد اعظم کے قائم کردہ ریاستی بینک کی خود مختاری ختم کرکے ملک میں معاشی تباہی کے لئے دروازے کھول د ئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی بے وقعت ہونے سے صرف کا غذکے ایک ٹکر ے میں تبد یل ہو کر رہ گئی اور ملک میں معاشی بد حالی کا وزیر اعظمکو ٹی وی کے ذریعے پتہ چلتا ہے ۔سراج الحق نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی دینی اداروں کے تحفظ اور سلامتی کے لے ہر ممکن اقدامات اُ ٹھا ئے گا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔