کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ میں گرین بسو ں کی تعدادمیں اضافہ کرکے نواں کلی،کچلاک شہر،سمنگلی روڈکے دیگرقرب وجوارکے علاقوں تک توسیع دی جائیں ۔میٹروبس جیسی سفر کی جدید سہولیات کوئٹہ وبلوچستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی شروع کیے جائیں لوکل بسوں کے معیار کو ٹھیک ٹریفک ساجنٹس کے نام پر غیر قانونی بغیر کاغذات چلنے والے رکشوں پرپابندی لگائی جائیں۔بجٹ میں کوئٹہ وصوبے کے دیگر بڑے شہروں کیلئے سفر کی جدید سہولیات ،گرین ،میٹروبسزشروع کرنے کیلئے رقم رکھی جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر میں بڑے بڑے پلازہ بنے ہیں مگر پارکنگ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ بنے ہیں بڑے پلازے تعمیرکرنے کی اجازت تو مل جاتی ہیں مگر پارکنگ نہ بنانے والوں کے خلاف کیوں کاروائی نہیں کی جاتی ۔شہر میں ٹریفک زیادہ ہونے،جگہ جگہ غیر قانونی جگہوں جگہوں پرگاڑیاں پارک کرنے اورگاڑیاں پارک کرنے کیلئے قانونی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے ۔انتظامیہ ٹریفک مسائل حل کرنے ،بڑے بڑے پلازوں کاپارکنگ نہ ہونے کے خلاف ایکشن لیں اور شہریوں کو ٹریفک جام مسائل سے نجات دلائی جائے ۔صوبائی دارالحکومت پر ٹریفک کا بہت دبائو ہے شہر زیادہ ٹریفک ،آبادی ،بڑے بڑے پلازوں کی وجہ سے تنگ ہوتاجارہاہے۔بہتر منصوبہ بندی ،بہتربہترحکمت عملی نہ ہونے ،پارکنگ،اور حکومتی وانتظامیہ نااہلی وغفلت کی وجہ سے شہریوں ٹریفک ودیگر مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں شہر میں سفر کی جدید سہولیات ناپید ہیں ہرطرف پرانی بسیں چل رہی ہیں آلودگی ،گرد وغبار کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلاہیں دوسری جانب حکومت وانتظامیہ غفلت وکوتاہی کا شکار ہیں ۔حکومت بجٹ میں صوبائی دارالحکومت وبڑے شہروں کی ترقی ،ترقیاتی کام ،تعلیم وصحت کے پراجیکٹس،گلیوں ،برساتی نالیوں شاہراہوں کی تعمیر ،صحت منددانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلو ں کے گرائونڈزوپارکس بنانے ،صفائی ،پارکنگ ،سفرکی جدیدمعیاری سہولیات کیلئے بجٹ میں رقم رکھ لیں تاکہ شہریوں کو سہولیات وآسانی مل سکیں