ہنگو(صباح نیوز) صلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے دوابہ بازار میں تھانہ دوابہ کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دوابہ بازار میں دو ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ٹریفک پولیس کے دونوں اہلکار شہید ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔