ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ملاقات،خواتین کے مسائل اور دیگر امور زیر غور رہے

کوئٹہ(صباح نیوز)ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ملاقات۔ ملاقات میں خواتین کے مسائل اور دیگر امور زیر غور رہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ میرا دفتر سب کے لئے کھلا ہے،محترمہ بینظیر بھٹو گو آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کا وژن آج بھی زندہ ہے ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین اپنے آپ کو منوانے کے لئے دگنا کام کرتی ہیں۔ ان کو اپنے گھروں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

خواتین کی موجودگی ہر محکمہ میں ہونا لازمی ہے ،خواتین اپنی پروفیشنل زندگی میں جذبے اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہماری لیڈر خاتون تھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی نسلی و سیاسی اور لسانی اختلاف کے بغیر سب کے لئے برابر کام کرتی ہے۔