6لاکھ کشمیری شہداء کا مقدس لہوآزادی کی نوید اور ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کاعنوان بنے گا،ڈاکٹر مشتاق خان


باغ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے اگر ہندوستان نے سبق نہ سیکھا تو اس کا حشر بھی سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا، کشمیریوں کو خون آزادی کی نوید اور ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گا،ہندوستان نے تمام تراستعماری ہتھکنڈے استعمال کرکے دیکھ لیے ہیں، کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور عزم میں کوئی کمی نہیں آئی، 5اگست 2019کے بعد ہندوستان نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کررکھاہے مگر کشمیری آزادی کے لیے عزم ہیں،یہ ہندوستان کی شکست کا کھلاثبوت ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام ورثاء شہداء کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ،سابق سیکرٹری جنرل تنویرانور خان امیر ضلع سردار ساجد چغتائی سردار یونس ،ساجد شفیق اور دیگر قائدین  نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ باغ جماعت اسلامی کا قلعہ اور شہداء کا مسکن ہے یہاں کے عوام نے 1947میں بھی قریبانیوں پیش کیں اورموجود تحریک آزاد ی میں بھی اس ضلع کے مجاہدین نے مقبوضہ کشمیرجاکر قربانیوں کی داستانیں رقم کیں۔ انہوں نے کہاکہ میں شہداء کے ورثاء کویقین دلاتا ہوں کہ جب ہم ہماری گردنوں پر سر باقی ہیں ہم کشمیرکی آزادی کے خلاف کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیںگے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ موجود ہ تحریک آزادی کے سارے عمل میں شریک رہنے کا موقع ملا کشمیریوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے،موت سے بے خوف کشمیریوں کو اب آزادی کی منزل سے کوئی دور نہیں رکھ سکتا،البتہ مظفرآباد اور اسلام آباد کا رول بہت اہم ہے تحریک ازادی کو منزل تک پہنچانے کے لیے مظفرآباد اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے، کشمیریوں نے اپنے حصہ کا کام کرلیاہے ،امیر ضلع سردار ساجد چغتائی نے کہاکہ ہندوستان کوجلد یا بادیر کشمیر سے نکلنا ہوگا ۔