شمالی وزیر ستان ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک


میرانشاہ (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرمبین عرف مجروح مارا گیا ،شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔