کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزودیگرعملے کو ڈیوٹی کا پابندبنایاجائے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سول سینڈیمن،بی ایم سی ، چلڈرن ،فاطمہ جناح اور شیخ زیدہسپتالزپرپورے بلوچستان کے لاکھوں ہزاروں مریضوں کیساتھ ہمسائیہ ملک کے مریضوں کا بھی رش ہوتا ہے ۔سرکاری ہسپتالزمیں جدید ٹیسٹ مشینری ،ادویات اورعلاج کی معیاری سہولیات فراہم کرکے صفائی وسیکورٹی کا نظام بھی بہترکیے جائیں ڈاکٹرزودیگرعملے کو ڈیوٹی کا پابندبنایاجائے ان ہسپتالوں پر صوبہ بھر کے مریضوں کا رش ہوتا ہے ۔ بی ایم سی وایف سی اور بے اے ہیلتھ کیئرہسپتالزمیں بھی عام وغریب عوام کوعلاج کے مواقع وسہولیات فراہم کیے جائیں۔حکومت کیساتھ ادویات کمپنیز سرکاری ہسپتالوں کو سہولیات ومفت ادویات کی فراہمی میں ایماندار ڈاکٹرزکیساتھ غرباء مساکین کے علاج کے حوالے سے خصوصی تعاون کریں ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دوڈھائی کروڑآبادی کیلئے معیاری جدید سرکاری ہسپتال کا نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی ہے کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے حکمران آج بھی اقتدار میں ہے مگر عوام کو علاج کی جدیدسہولت نہ دیکر ناکام ہوئے ہیں حکمران سرمایہ دار تو بلوچستان یا ملک سے باہر علاج کرتے ہیں جبکہ غریبوں کا جینا مرنا یہی ہے سرکاری ہسپتالوں پر غریب عوام کا رش بہت ہے جبکہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے غریبوں کے علاج و تشخیص میں مسائل درپیش ہے مفت دویات ،صفائی کا فقدان ہے غریبوں پر معیاری سرکاری علاج کا دروزے بند کیے گیے ہیں صوبائی دارالحکومت کے سوابلوچستان بھرمیں کئی کوئی بڑامعیاری سرکاری ہسپتال نہیں جس کی وجہ سے بلوچستان بھر کے غریب مریض کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں دوسری جانب نجی ہسپتالوں کے بھر ماراور علاج مہنگے غریب کی پہنچ سے دور ہیں ۔نجی ہسپتالو ں کے ڈاکٹرزاور ہسپتالوں کے مالکان غرباء ومساکین پر رحم کرتے اپنی آخرت بنانے کیلئے علاج سستا،ٹیسٹ وڈاکٹرزفیس میں کمی کردیں تاکہ غریبوں کا بھی علاج ممکن ہوجائے #