سعودی فرمانروا کا پاکستان کیلئے تحفہ، ونٹر ریلیف پراجیکٹ کا افتتاح


اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے تحت پاکستان میں ونٹر ریلیف پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

اسلام آباد میں قائم سعودی سفارت خانے میں ونٹر ریلیف پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے ذریعے فلاحی کام قابل تحسین ہیں، ونٹر ریلیف پراجیکٹ کے ذریعے غریب طبقے کوچھت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کی آزادی سے ہی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا آغاز ہوا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا اپنے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں، ہر پاکستانی کا سعودی عرب کے ساتھ عقیدت اوراحترام کارشتہ ہے، 2005 کے زلزلہ میں بھی سعودی عرب نیپاکستان کی بھرپور امداد کی، مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مالی معاونت کی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شاہ سلمان ریلیف فنڈکے ذریعے فلاحی کام قابل تحسین ہیں، ونٹر ریلیف پراجیکٹ کے ذریعے غریب طبقے کو چھت میسر آئے گی، لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں۔