ہیملٹس(صباح نیوز)نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 41.2 اوورز میں صرف 208 رنز بناکر ہی ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر حارث رف کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔پاکستانی بالرز نے اننگز کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17، نیتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ان کے علاوہ پاکستانی نژاد محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی آٹ ہونے پر محمد عباس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 41 رنز بنائے۔
ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مچل ہے ٹیم نے بڑے ہدف کی طرف راہ ہموار کی اور 78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔وکٹکیں گرنے کے باوجود مچل ہے نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور آخری اوور میں 22 رنز بنائے اور کیویز اننگ کا اختتام 292 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہوا۔