حافظ نعیم الرحمن کا چودھری پرویز الہی کو فون ۔ خیریت دریافت کی

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہی سے فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انھیں رہائی پر مبارک باد دی ہے۔ چودھری پرویز الہی نے حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔