منی لانڈرنگ ،انسانی سمگلنگ کے الزامات،بشیرمیمن کی عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور (صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی عبوری ضمانت میں 22فروری تک توسیع کردی۔ عدالت نے بشیر میمن کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

پیر کے روز بشیر میمن اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بشیر میمن کے خلاف منی لانڈرنگ،انسانی سمگلنگ اورفراڈ کے الزامات کے تحت جے آئی ٹی بنائی گئی ہے اور تینوں مقدمات کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی لہذا تفتیش مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔

اس پر عدالت نے بشیر میمن کی عبوری ضمانت میں 22فروری تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔