عوام الناس وشہریوں کیلئے کوئٹہ چھاؤنی میں داخلے کی مشکلات فی الفور ختم کی جائے ۔مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام الناس وشہریوں کیلئے کوئٹہ چھاؤنی میں داخلے کی مشکلات فی الفور ختم کی جائے کینٹ پاس ودیگر چیکنگ سے عوام کو نجات دلائی جائے چھاؤنی جانے والے چیک پوسٹوں کو دوممالک کے درمیان سرحدی چیک پوسٹ نہ بنائے جائے۔ چیک پوسٹوں ،چھاونی گیٹوں پربلاجوازبندش ،اصل قومی شناختی کارڈکو تسلیم نہ کرنا اور طویل انتظارکے بعد شہریوں کوواپسی جانے پر مجبور کرناسیکورٹی کے نام پر ناقابل برداشت عمل ہے جس کے نتیجے میں عوام وشہریوں سے دوری سیکورٹی اداروں کے بارے منفی رجحانات دوریاں وخلیج بڑھ رہا ہے چھائونی انتظامیہ کو شہریوں وعوام کو تکلیف دینے اور نفرتوں ومشکلات میں کمی کالنے اور اس صورتحال کا تدارک کرنا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہریوں کیلئے چھائونی جانے میں مشکلات ورکاوٹیں مناسب نہیں شہر وچھاؤنی ہم سب کے مشترکہ علاقے ہیں چھاؤنیوں کو دوسرے ممالک بناکر پاسپورٹ وویزہ جیسی شرائط کے زریعے آمدورفت بنانے سے شہری وعوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں اس سے عوام خوار وذلیل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں عوام اور سیکورٹی فورسزکے درمیان فاصلے وخلیج بڑھ رہے ہیں ۔عوام کو ذاتی کاموں کیلئے چائونی جانے میں کئی گھنٹوں انتظارکروانازیادتی ہے ۔چھائونی انتظامیہ شہریوں وعوام کو تکلیف واذیت اورمشکلات دینے کے بجائے آسانی وسہولت دیکر دوریاں وخلیج کم کریں ۔ شہریوں وسیکورٹی فورسزکے درمیان نفرتوں ودوریوں کو کم ہونا چاہیے