چارسدہ ،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ،3افراد قتل ،2زخمی


چارسدہ (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے تھانہ شبقدر کی حدود میں پیش آیا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ شبقدر کی حدود نصرت زئی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں پھو پھی زاد اور ماموں زاد بھائی تھے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق علاقہ گونڈا اور نصرت زئی سے ہے۔