حکومت ڈیمزکی تعمیر پر توجہ دے، شہریوں کو پانی کی قلت سے نجات دلائی جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں واسا کی بدانتظامی،لائن مین اور ٹینکرمافیاکے گھٹ جوڑ کی وجہ سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں کئی بارکوئٹہ میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے کروڑوں کے فنڈز دیے گیے مگر بدعنوانی بدانتظامی کی وجہ سے سب کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں۔حکومت ،انتظامیہ ،واسااور ٹینکر مافیا کی غفلت کوتاہی ،بدانتظامی کی وجہ سے کوئٹہ کربلا بن گیا ہے پانی ٹینکر تین ہزار پر بیچاجارہا ہے واسا کے پاس پانی نہیں جبکہ ٹینکر مافیا شہریوں کو بھاری قیمت پر پانی فروخت کرنے کیلئے پانی کہاں سے لاتے ہیں ۔ڈیمزنہ بنانے کی وجہ سے پانی گراپ نیچے چلاگیا ہے حکومت ڈیمزکی تعمیر پر توجہ دیں شہریوں کو پانی کی قلت سے نجات دلائی جائے۔

 اپنے بیان  میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اب تک کوئٹہ میں پانی کی قلت ،پانی گراپ نیچے جانے کے حوالے سے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اُٹھایا ڈیمز بنانے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ۔ہنہ اوڑک کا پانی بھی شہر اور اوڑک کے درمیان غائب اورچوری کیا جارہا ہے ۔ پانی قلت ،عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کے حوالے سے منتخب نمائندے ،صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ سب مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے جماعت اسلامی شہریوں وعوام کے مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے ہر فورم پر آوازاُٹھارہی ہے ۔اگر حکمران عوام سے سنجیدہ ہوکر اخلاص ونیک نیتی کیساتھ بہتر منظم منصوبہ بندی کریں تو ایک سال کے اندر کوئٹہ کی شہریوں کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا زندہ قومیں ،عوام سے مخلص قیادت اور فکر آخرت والے لیڈرزبہتر منصوبہ بندی کرکے ناممکن کو ممکن بناتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں حکمران خود تو منر ل واٹر پیتے ہیں واسا ودیگر سے ان کو مفت پانی مل جاتا ہے انہیں غریب عوام ، پریشان حال شہریوں کے مسائل وپریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ،ایک طرف غربت بے روزگاری ،شہریوں کو دیہاڑی پرمزدوری نہیں مل رہا مہنگائی بے روزگاری عروج ہر ہیں جبکہ دوسری جانب پریشانی حال عوام ان حالات میں پینے کا پانی پر بھاری قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔ جماعت اسلامی نیکی وبھلائی خدمت ودیانت کوکیساتھ عوام کی خدمت جاری رکھے گی عوام الناس دیانت کیساتھ خدمت کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں